چھٹی میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کی اختتامی تقریب

33

لاہور ، 14 دسمبر(اے پی پی): پاک بحریہ کے زیر اہتمام چھٹی میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کی اختتامی تقریب کا لاہور میں منعقد ہوئی جس میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مضبوط میری ٹائم سیکٹر پائیدار معاشی مستقبل کی بنیاد ہے اور میری ٹائم سیکٹر کی مدد سے پاکستان کی حالیہ اقتصادی صورتحال میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔

نو روزہ میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ میں بحر ہند میں میری ٹائم سیکیورٹی اور جغرافیائی اور سیاسی معاملات کو اجاگر کیا گیا۔

ورکشاپ کے شرکاءکی جانب سے ملکی میری ٹائم سیکٹر میں بہتری کے لیے اہم تجاویز پیش کی گئیں۔