چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ افتخار علی سہوکا داتا دربار کمپلیکس کا دورہ، توسیعی منصوبے کا جائزہ لیا

31

لاہور ،22 دسمبر ( اے پی پی ): چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ افتخار علی سہونے داتا دربار کمپلیکس کا دورہ کیا اورداتا دربارکے توسیعی منصوبے کا جائزہ لیا۔سیکرٹری اوقاف طاہر رضا بخاری نے چیرمین پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو کو منصوبہ بارے بریفنگ دی اور بتایا کہ داتا دربار توسیعی منصوبے میں نئی تعمیرات اور موجودگی بلڈنگ کی تزئین و آرائش شامل ہے،جامعہ ہجویریہ لائبریری، لنگر خانہ اور پولیس چوکی کی تعمیر منصوبہ کا حصہ ہے۔

 افتخار علی سہو نے میوزیم اور لنگر خانہ کی تعمیر کے لئے مختص جگہ دیکھی اور کہا کہ منصوبے کو فیز وائز مکمل کرنے کا پلان ترتیب دیا جائے، ٹریفک پلان کو مدنظر رکھتے ہوئے سامنے کی سڑک کو پلان کا حصہ بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ داتا دربار توسیعی منصوبے میں لینڈ ایکوزیشن نہیں ہو گی، سیکرٹری اوقاف جلد داتا دربار توسیعی منصوبے کا مکمل پلان بنا کر شیئر کریں، حکومت مذہبی مقامات کی تزئین و آرائش اور سہولیات کی فراہمی کے خطیر رقم خرچ کر رہی ہے، داتا دربار توسیعی منصوبے کی تکمیل سے زائرین کو بہترین سہولیات میسر آئینگی۔