کوالالمپور میں جونیئر ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور نیدرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان میچ 3-3 گول سے برابر

15

اسلام آباد،06دسمبر (اے پی پی):انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں 5 تا 16 دسمبر کھیلے جانے والے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان اور نیدرلینڈ کے مابین سنسنی خیز میچ 3-3 گول سے برابر رہا۔

پاکستان کی جانب سے پہلا فیلڈ گول 32 ویں منٹ میں ارشد لیاقت نے، دوسرا گول پینلٹی کارنر کے ذریعے 36ویں منٹ میں محمد سفیان خان نے جبکہ تیسرا گول 55ویں منٹ میں پینلٹی اسٹروک پر ارباز احمد نے سکور کیا۔

نیدر لینڈ کی جانب سے پہلا گول 21ویں منٹ میں بورس،  دوسرا گول 30 ویں منٹ میں کیسپر نے, تیسرا گول 47ویں منٹ میں اولیور نے سکور کیا۔

پاکستان ایونٹ کا دوسرا میچ 7 دسمبر کو نیوزی لینڈ  جبکہ تیسرا میچ 9 دسمبر کو بیلجیئم کے خلاف کھیلے گا۔