اسلام آباد، 05 جنوری (اے پی پی):16ویں نیشنل ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں ایمیچور، ڈیف مردوں اور خواتین کے ٹائٹلز کا فیصلہ ہوگیا ہے۔
لیزر سٹی باؤلنگ کلب، جناح پارک، راولپنڈی میں جاری چیمپیئن شپ کے پہلے روز تین کیٹگریز کے مقابلے کھیلے گئے ابراہیم سلدیرا نے ایمیچور کا ٹائٹل جیت لیا جبکہ طیب بلال اور اعزاز الرحمن نے بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔
عمر نے مینز ڈیف کا ٹائٹل جیتاجبکہ واجد اور عدیل بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ خواتین ڈیف کے مقابلے میں زہرہ نے پہلی اور نور العین نے دوسری اور عاصمہ کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اورخواتین آٹھ کیٹگریز میں حصہ لے رہے ہیں جن میں مینز سنگلز، ڈبلز، ایمیچور، لیڈیز، ڈیف مینز اینڈ ویمن، انٹر یونیورسٹیزاور انٹر سکولز شامل ہیں۔
چیمپئن شپ 7 جنوری تک جاری رہےگی۔