اسلام آباد،12جنوری(اے پی پی):الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ میں رات 9 بجے تک توسیع کردی ہے ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں ترجمان نے کہاکہ 12جنوری 2024 امیدواروں کی طرف سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہے۔الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کی سہولت کے لئے کاغذات نامزدگی واپس لینے کے وقت میں اضافہ کر دیا ہے۔اب امیدوار رات 9بجے تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔