انتخابات2024:امیدواروں کی ابتدائی فہرست جمعرات کو آویزاں کی جائے گی

30

 

اسلام آباد، 08جنوری(اے پی پی):الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق ریٹرننگ افسروں نے حلقوں کی بنیاد پر پولنگ سٹیشنوں کی ابتدائی فہرستیں شائع کردی ہیں۔

امیدوار اور رائے دہندگان جمعرات تک پولنگ سٹیشنوں کے حوالے سے اعتراضات اورتجاویز ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسروں کے پاس جمع کرا سکتے ہیں۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر رواں ماہ کی بارہ سے سترہ تاریخ کے دوران ان تجاویز یا اعتراضات کے حوالے سے فیصلے کریں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ ایپلٹ  ٹربیونلز عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف دائر اپیلوں کو بدھ تک نمٹاتے رہیں گے۔ان ٹربیونلز کی سربراہی ہائی کورٹس کے جج کر رہے ہیں۔انتخابی شیڈول کے مطابق امیدواروں کی ابتدائی فہرست جمعرات کو آویزاں کی جائے گی اور امیدوار جمعہ تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست بھی جمعہ کو جاری کی جائے گی جبکہ انتخابی  نشانات ہفتہ کو الاٹ کیے جائیں گے۔عام انتخابات کے لیے پولنگ اگلے ماہ کی 8 تاریخ کو ہوگی۔