انٹربینک میں پاکستانی روپے کی قدر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں 28 پیسے کا اضافہ

19

اسلام آباد،5 جنوری(اے پی پی ): اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی ) کے مطابق آ ج بروز جمعہ انٹر بینک میں پاکستانی روپے کی قدر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں 28 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد ڈالر گزشتہ روز کے 281 روپے 67 پیسے کے مقابلے میں 281روپے 39 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔

یورو کی قیمت میں آج گزشتہ رو ز کے 308روپے 06 پیسے کے مقابلے میں 72پیسے کی کمی کے ساتھ 307روپے 34 پیسے رہی جبکہ جاپانی ین 02 پیسے کم ہو کر 01روپے 94 پیسے پر بند ہوا۔

برطانوی پاؤنڈ کی شرح تبادلہ میں 81 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد وہ گزشتہ روز 357 روپے 48 پیسے کے مقابلے میں 356 روپے 67 پیسے پر ٹریڈ ہوا جبکہ اماراتی درہم اور سعودی ریال کی شرح تبادلہ 08 اور 07 پیسے کی کمی سے بالترتیب 76.61 روپے اور 75.03 روپے رہی۔