اسلام آباد، 19جنوری ( اےپی پی): آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لیمیٹڈ ( او جی ڈٰی سی ایل) کی جانب سے آج بروز جمعہ مسیحی ملازمین سے اظہار یکجہتی کے لیے کرسمس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر مینجنگ ڈائریکٹراو جی ڈی سی ایل احمد حیات لک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی ملازمین ہمارے ادارے کا اثاثہ ہیں اور ان کو کرسمس کی مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے ایونٹ سال کے شروع میں کر لینے چاہیں تاکہ ہم دنیا کےساتھ ساتھ چل سکیں۔ کرسمس ہمیں باہمی محبت ویگانگت کا درس دیتا ہے۔
آخر میں ملک و قوم کے لیے سلامتی کی دعا کی گئی۔