لاہور ،3 جنوری ( اے پی پی ) : ایس ایم بی آر پنجاب نبیل جاوید اور کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے ایل ڈی اے ای رجسٹری ماڈل سنٹر کا دورہ کیا۔ ڈی جی PLRA سائرہ عمر ,ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید بھی ہمراہ موجود تھے۔
ایس ایم بی آر پنجاب نبیل جاوید نے ای رجسٹری سنٹر میں ایک سائل کی آن لائن رجسٹری پراسیس کا خود جائزہ لیا۔ ایس ایم بی آر نبیل جاوید کا کہنا تھا کہ ای رجسٹری ماڈل سنٹر آن لائن رجسٹری ریونیو امور میں اہم ترین پروگرام ہے۔ ای رجسٹری ماڈل سنٹر ایجرٹن روڈ مکمل، کاونٹرز فعال ہیں اورمکمل فعال 24گھنٹے میں ہوجائےگا ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق شہریوں کو ایک چھت تلے ای رجسٹری کی تمام سہولیات میسر ہونگی۔ایس ایم بی آر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ای رجسٹری سنٹر کا کام ڈیڈ لائن کے مطابق مکمل کر لیا گیا ہے۔ شالامار ٹاون، راوی ٹاون، اور سمن آباد ٹاون کے سب رجسٹرار ای رجسٹری ماڈل سنٹر میں بیٹھیں گے۔
کمشنر لاہور نے مزید بتایا کہ ای رجسٹری میں اسٹیٹ آف دی آرٹ دفاتر، جدید سہولیات سے آراستہ ہیں۔ شہریوں کے ریونیو امور کیلئے ایک ہی چھت تلے کارپوریٹ طرز پر تمام سہولیات دستیاب ہونگی۔ ای رجسٹری ماڈل سنٹر کے تمام سیکشنز میں کام مکمل ہوگیا۔شہریوں کی راہنمائی کیلئے فلور منیجربھی موجود ہوگا۔