ای سی او کی پارلیمانی اسمبلی کے حکام کی ورکشاپ اسلام آباد میں شروع

16

 اسلام آباد،24 جنوری(اے پی پی):قومی اسمبلی کےزیر اہتمام اقتصادی تعاون تنظیم کی پارلیمانی  اسمبلی کے حکام کی دو روزہ ورکشاپ  اسلام آباد میں شروع ہوگئی ہے۔

ورکشاپ میں آذربائیجان، کرغزستان، قازقستان ، تاجکستان اور ترکیہ کے پارلیمانی حکام جبکہ ترکمانستان اور ازبکستان کے پاکستان میں سفارتکار  اپنے ملکوں کی نمائندگی کررہے ہیں۔

ورکشاپ کا مقصد پاکستان کےپارلیمانی خدمات کے ادارے کے مقاصد کو متعارف کرانا اور پاکستا ن سمیت خطے میں پارلیمانی خدمات کو مضبوط کرنے کےلئے ا س کے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔