اسلام آباد،31 جنوری(اے پی پی):کشمیر ، اسلام آباد، وسطی پنجاب ،خیبر پختونخوا ، کراچی اور ٹھٹہ میں بارش اور چند بالائی مقامات پر برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
سب سے زیادہ بارش مظفرآباد میں 34، راولاکوٹ 22، گڑھی دو پٹہ18 اور چکلالہ راولپنڈی میں 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ مری میں 02 انچ برفباری ہوئی ہے۔
آج (31 جنوری) اور کل (01 فروری) کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری اور دیگر چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے جس کے باعث آمدورفت متاثر ہونے کاخدشہ ہے، محکمہ موسمیات نے سیاحوں اور شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق لہہ میں منفی 07، کالام ، گوپس منفی05 ، اسکردو منفی03 ، ہنزہ اورراولاکوٹ میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔