اسلام آباد،24جنوری(اے پی پی ): پاک-ترک معارف انٹرنیشنل اسکولز اینڈ کالجز کی جانب سے لاہور میں 22 جنوری اور اسلام آباد میں 24 جنوری، 2024 کو کامیاب ترک یونیورسٹی فیئر کا اہتمام کیا گیا، جس کے دوران طالب علموں نے ترک یونیورسٹیوں میں داخلے سے متعلق اہم معلومات حاصل کیں۔
اس موقع میں ترکی کی 13 یونیورسٹیوں نے اپنے اپنے سٹالز لگائے، جن میں استنبول صباحتین زیم یونیورسٹی، استنبول گیلیسم یونیورسٹی، داؤس یونیورسٹی، اور بہت سی درسگاہیں شامل ہیں۔
تقریبات میں لاہورکے ترک کونسل جنرل ایچ ای دورموش باسطوغ اور پاکستان میں ترک سفیر پروفیسر ڈاکٹر محمت پاچاچی نے شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم برادر ملک پاکستان میں اپنے تعلیمی منصوبوں کو بڑھانے اور طلباء کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بہترین تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔