خانیوال،16 جنوری (اے پی پی ): ڈسٹرکٹ پریس کلب خانیوال کی گولڈن جوبلی کی تقریبات کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور پریس کلب کے مابین مثالی تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلہ میں ڈی سی الیون اور ڈی پی سی الیون کے مابین کرکٹ میچ نجی فیکٹری نیسلے کے گراونڈ میں کھیلا گیا، ڈی سی الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے محمد ناصر کی جارحانہ انگیز کی بدولت 139رنز بنانے جس میں ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو ،ڈی پی او رانا عمر فاروق اور اے سی کبیروالا محمد عادل نے بھی بہترین آل راونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، 140رنز کے تعاقب میں ڈی پی سی کی ٹیم صرف 90رنز ہی بنا سکی اے سی محمد عادل مین آف دی میچ قرار پائے۔