لاہور،16 جنوری ( اے پی پی ):نگران وزیر پرائمری ہیلتھ ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ خوبصورتی کے نام پر بیماریاں لگانے والوں سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔جعلی بیوٹی کریموں کے خلاف کریک ڈاون کے لئے منٹس اف میٹنگ کی منظوری دے دی گئی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائے ڈی اے کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ماہرین امرض جلد کی طرف سے بیوٹی انجیکشن لگانے والے نان کوالیفائیڈ افراد کے خلاف کارروائی کا خیر مقدم کیا گیا ،وائے ڈی اے کی طرف سے جعلی بیوٹی کریموں کے خلاف کارروائی میں مکمل تعاون کی یقین دہائی کروائی گئی اور کہا کہ ڈاکٹروں ، مریضوں اور ہسپتالوں کی بہتری کے لئے حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔