اسلام آباد،16 جنوری ( اے پی پی)؛ ذیابیطس سینٹر اور ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر منگل کے روز دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔معاہدے پر ذیابیطس سنٹر کےسی ای او میثاق عارف اورہیلتھ سروسز اکیڈمی کےوائس چانسلر ڈاکٹر شہزاد علی خان نے دستخط کیے۔
تقریب میں لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر، سربراہ پاکستان سویٹ ہوم زمرد خان، دی زیابیطس سنٹر (TDC)کے چیئرمین ڈاکٹر اسجد حمید، سی ای او میثاق عارف، وی سی ہیلتھ سروسز اکیڈمی(HSA) ڈاکٹر شہزاد علی خان نے شرکت کی۔
لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر نے ذیابیطس کے بڑھتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔سی ای او، دی ڈائیبیٹس سنٹر اسلام آباد، میثاق عارف نے اس تعاون کے بارے میں پرامید اظہار کرتے ہوئے کہا،
ڈاکٹر اسجد حمید نے پاکستان میں ذیابیطس کی وجہ سے درپیش چیلنجوں سے نمٹنے اور صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے TDC کے عزم کو اجاگر کیا۔ایم او یو کی شرائط کے تحت، ذیابیطس سینٹر اسلام آباد اپنی خصوصی ذیابیطس کی دیکھ بھال کی خدمات کو ہیلتھ سروسز اکیڈمی پاکستان کے مراکز تک توسیع دے گا۔ باہمی تعاون میں، HSA تربیت، تحقیق، اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں اہم مدد فراہم کرے گا۔ مزید برآں، TDC کو صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں مختصر اور طویل ڈگری پروگرام قائم کرنے اور ان کا انتظام کرنے کا موقع ملے گا۔