اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان میں تعینات سری لنکا کے ہائی کمشنر ایڈمرل (ر) رویندرا چندرا سری وجے گونارتنے نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔سری لنکن ہائی کمشنر کی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، عصر حاضر کی جغرافیائی سیاسی صورتحال اور نئے ابھرتے ہوئے میری ٹائم سیکیورٹی کے چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نیول چیف نے کہا کہ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات گزشتہ سات دہائیوں میں مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جارہے ہیں۔سری لنکن ہائی کمشنر نے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔