سموگ میں زراعت کا 20 فیصد حصّہ ہے؛سیکرٹری زراعت سیکرٹری زراعت

21

 

لاہور،15 جنوری ( اے پی پی ): سیکرٹری زراعت نادر چٹھہ  نے کہا ہے کہ سموگ بننے میں زراعت کا صرف20 فیصد حصّہ ہے۔وہ  چین سے آئے ہوئے ایک اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات کر رہے تھے ،چائنیز کونسلیٹ جنرل زاہوشیرن بھی اس موقع پر موجود تھے۔

نادر چٹھہ نے وفد کو بتایا کہ دھان کی کٹائی کے بعد انڈین پنجاب میں زیادہ رقبہ پر آگ لگنے کے باعث فضائی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سالانہ گندم کی کاشت6.4 ملین ایکڑ اور دھان کی کاشت2.6 ملین ایکڑ پر کی جاتی ہے۔پنجاب میں گندم کی مشینی کاشت 31 فیصدجبکہ69 فیصدکٹائی مشینوں سے کی جاتی ہے۔

سیکرٹری زراعت نے کہا کہ بڑھتی آبادی، ٹرانسپورٹ کا زیادہ استعمال و صنعتی سرگرمیاں سموگ کے بننے کی بنیادی وجوہات میں شامل ہیں۔انہوں  نے کہا کہ چینی ماہرین سے ملاقات کا مقصد آئیدیاز،نالج اور تجربات کا  تبادلہ کرنا  ہے۔