سندھ کے محمد حسنین نے انڈر17 جونیئر اسنوکر چیمپئن شپ اپنے نام کرلی

63

کراچی،5 جنوری(اے پی پی ): سندھ سے تعلق رکھنے والے کیوئسٹ محمد حسنین نے دوسری مینیو انڈر 17 نیشنل جونیئر اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔ پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے تحت سنوکر اینڈ بلیئرڈز ایسوسی ایشن پنجاب کے زیر اہتمام اور مینیو کے تعاون سے منعقدہ چیمپئن شپ میں گزشتہ روز سیمی فائنلز اور فائنل کھیلے گئے۔

پی بی ایس اے کے ترجمان نوید کپاڈیہ کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سینٹرسنوکر ہال لاہور میں کھیلے گئے فیصلہ کن مقابلے میں سندھ کے محمد حسنین نے پنجاب کے علیم اویس کو 4-1 فریمز سے شکست دے کر ونر ٹرافی جیت لی۔ فائنل کا فریم اسکور محمد حسنین کے حق میں 90-07، 17-49، 93-04، 56-13 اور 47-34 رہا۔

 قبل ازیں سیمی فائنل میں پنجاب کے علیم اویس نے خیبر پختونخوا کے محمد انیس کو 4-2 اور محمد حسنین (سندھ) نے اپنے ہی صوبے کے محمد ساحل کیخلاف 4-3 سے کامیابی حاصل کی۔

 14ویں انڈر 21 نیشنل جونیئر اسنوکر چیمپئن شپ کا آغاز آج پاکستان اسپورٹس بورڈ کوچنگ سینٹر اسنوکر ہال لاہور میں ہوگا۔