اسلام آباد،05 جنوری (اے پی پی):پاکستانی آل راؤنڈر عامر جمال کا کہنا ہے کہ سڈنی کی پچ کا برتاؤ کافی حد تک بدل چکا ہے اس پچ پر 170 تک سکور کرنے کی کوشش کریں گے،بدقسمتی سے ہماری وکٹیں جلد گر گئیں لیکن کوشش کریں گے کہ ایک اچھا ٹارگٹ سیٹ کر سکیں۔
ان خیالات کا اظہار انہون نےپاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
عامر جمال نے کہا کہ ہماری کوشش تھی کہ آسٹریلین بیٹرز کو جلد از جلد آؤٹ کریں اورسکور میں لیڈ حاصل کریں جس میں ٹیم کو کامیابی ملی۔ انہوں نے کہا اس پچ پر کھیلنا آسان نہیں کچھ ہمارے کھلاڑی بھی بدقسمت رہے،عبداللہ شفیق جس گیند پر آؤٹ ہوئے وہ گیند اس پچ کے حساب سے ہو نہیں سکتا۔
عامر جمال نے کہا کہ جو بھی حالات ہیں اپنی بیٹنگ میں پوزیشن برقرار رکھنا چاہتا ہوں اور ٹیم کو اس پوزیشن پر مضبوط کرنا چاہتا ہوں۔