ملتان، 23 جنوری(اے پی پی ): تحصیل شجاع آباد میں لکی ایرانی سرکس شروع ہوگئی ہے۔سرکس میں موت کا کنواں، بھوت بنگلہ اور دیگر قرطب شہریوں کے لیے خصوصی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔لکی ایرانی سرکس پندرہ روز تک جاری رہے گی۔
سرکس کے ساتھ ساتھ عارضی بازار جن میں بچوں کے لیے کھلونے وغیرہ اور کھانے پینے کی اشیاء کے اسٹالز لگے گئے ہیں جبکہ بچوں کے لیے جھولوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے جن سے بچے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔
شہریوں کی بہت بڑی تعداد نے شجاع آباد کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ سرکس شہریوں کے لیے کسی تحفہ سے کم نہیں ہے۔