لاہور23جنوری ( اے پی پی ) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رات گئے لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کا تفصیلی دورہ کیا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے مراکہ سے اڈا پلاٹ تک 8 کلو میٹر طویل لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کے پورے پراجیکٹ کا معائنہ کیا اورمنصوبے پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے مراکہ ملتان روڈ سے اڈہ پلاٹ تک تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا اور مختلف مقامات پر اسفالٹ کے کام کی کوالٹی چیک کیا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے تعمیراتی کام کو تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ منصوبے کو جلد از جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کی تکمیل سے آمد و رفت میں آسانی ہو گی۔ وزیر اعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ بڑے اور چھوٹے تمام سٹرکچرز مکمل کر لئے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر ہاوسنگ اظفر علی ناصر،،سیکرٹری تعمیرات و مواصلات،،کمشنر لاہور، اورایف ڈبلیو او کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔