صدر مملکت ڈاکٹر  عارف علوی سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی ملاقات

21

اسلام آباد،26جنوری(اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر  عارف علوی سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نےجمعہ کو    ملاقات کی  ہے۔ صدر مملکت  اور گورنر گلگت بلتستان  کے درمیان ہونے  والی ملاقات میں گلگت- بلتستان کی مجموعی صورتحال ، گندم سبسڈی ، بلتستان یونیورسٹی اور  سکردو کے مسائل زیر غور آئے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے   انہیں باور کرایا کہ    گندم سبسڈی معاملے پر  انہوں نے نگران وزیراعظم اور وزیرِ خزانہ سے بات کی  ہے اور امید  ہے کہ گلگت بلتستان کے  دیگر مسائل سمیت گندم سبسڈی کا معاملہ  بھی جلد حل  کر لیا جائے گا۔صدر مملکت نے کہا کہ نگران وزیرِ اعظم نے گلگت- بلتستان کونسل کے منتخب ممبران سے گندم سبسڈی معاملے پر ملاقات کیلئے اتفاق کیا ہے ۔واضح  رہے کہ گلگت  بلتستان کونسل کے وفد نے   گزشتہ روز علاقے کے مسائل  اور سبسڈی کے معاملے پر صدر مملکت سے ملاقات کی تھی ۔صدر مملکت نے وفد کو گلگت- بلتستان کے مسائل پر متعلقہ فورمز سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔