صوبائی اسمبلیوں اور پارلیمان کے درمیان رابطوں کے فروغ اور معلومات اور تجربات کے تبادلوں پر ایک روزہ ورکشاپ

48

 

اسلام آباد،24 جنوری  (اے پی پی):صوبائی اسمبلیوں  اور پارلیمان کے درمیان رابطوں کے فروغ اور معلومات اور تجربات کے تبادلوں پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد قومی اسمبلی اور مستحکم پارلیمان پاکستان کے تعاون سے کیا گیا ۔ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد قومی اور صوبائی قانون ساز اداروں کے درمیان تعمیری مکالمے اور غور و خوض کو فروغ دینا ہے۔

اسپیشل سیکرٹری (قومی اسمبلی قانون سازی) محمد مشتاق  نے اجلاس کے شرکا ء کو قانون سازی کے طریقہ کار اسمبلی کے ایجنڈے اور کمیٹی سسٹم پر تفصیلی بریفنگ دی ۔

کمیٹی سسٹم اور قانون سازی کے عمل پر منعقدہ سیشن کے دوران سپیشل سیکرٹری قانون سازی نے کمیٹی کے نظام اور قانون سازی کے عمل  پر تفصیلی  جائزہ  بھی پیش کیا۔ ورکشاپ میں قومی اسمبلی بلوچستان، سندھ اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی  اور قانون سازی اور دیگر امور پر ہونےوالی بحث میں بھر پور حصہ لیا۔

ورکشاپ کے مندوبین نے اس ورکشاپ کے کامیاب انعقاد پر نیشنل اسمبلی سیکرٹریٹ کی کوشوں کو سراہا اور سوالوں جواب کے سیشن میں بھر پور حصہ لیا ۔ صوبائی اسمبلیوں کے افسران کو پاکستان کی قومی اسمبلی کے کا دورہ کروایا گیا، جس میں قومی اسمبلی ہال، خواتین کا پارلیمانی کاکس ،  ، پائیدار سیکرٹریٹ، لائبریری،دستور گلی ، میڈیا اور مختلف شعبہ جات کے کردار اور ذمہ داریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

پارلیمانی انٹرفیس کے آخری اجلاس کے دوران، صوبائی اسمبلیوں کے شرکاء نے اسٹیک ہولڈرز اور گورننس کے ماہرین کے درمیان بامعنی عالمی تبادلوں کی سہولت کے لیے اسی طرح کے پروگرام، ورکشاپس اور سیمینارز کے انعقاد کی سفارش کی۔ قومی اور صوبائی دونوں سطحوں پر گورننس کو بڑھانا۔

نشست  کے اختتام پر افسران نے اس باوقار ادارے کا دورہ کرنے اور اس کے طریقہ کار، افعال اور کلیدی معلومات حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنے پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی تعریف کی۔