لاہور 02 جنوری،( اے پی پی ) صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا 37واں اجلاس ہوا ،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ افتخار علی سہو نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں اربن ڈویلپمنٹ اور اوقاف سیکٹرز کی 3ترقیاتی سکیموں کیلئے 7ارب روپے سے زائد کے فنڈز منظور کئے گئے۔
کریم مارکیٹ تاموٹر وے سگنل فری کوریڈور کی تعمیر کیلئے 2 ارب 97کروڑ 50لاکھ گڑھی شاہو میں فلائی اوور اور انڈر پاس کیلئے 3 ارب 95کروڑ 14لاکھ اوچ شریف میں مزارات کی اپ گریڈیشن کیلئے 63کروڑ 50لاکھ روپے کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ مظفر خان سیال اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی شریک ہوئے۔