صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا 41واں اجلاس،مختلف سیکٹرز کی 5ترقیاتی سکیموں کیلئے   15ارب روپے سے زائد فنڈز منظور

28

لاہور، 12جنوری ( اے پی پی): چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ افتخار علی سہو کی زیر صدارت  صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا 41واں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 5ترقیاتی سکیموں کیلئے   15ارب روپے سے زائد فنڈز منظور کیے گئے۔

 ہولی فیملی ہسپتال میں ٹیرٹیری کئیر سہولیات کی ری ویمپنگ کیلئے 3 ارب 3کروڑ علامہ اقبال میموریل ہسپتال کے او پی ڈی کی ری ویمپنگ کیلئے 79کروڑ60 لاکھ سمارٹ سیف سٹیز منصوبہ  فیز I  کیلئے 4ارب 27کروڑ 50لاکھ روپے داتا دربار کمپلیکس کی ڈویلپمنٹ کیلئے 6ارب 58کروڑ 70لاکھ روپے لاہور کی گجر کالونی میں بائیو گیس پلانٹ کی تنصیب کیلئے 61کروڑ 70لاکھ روپے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ مظفر خان سیال ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی شریک ہوئے۔