لاہور،30جنوری( اے پی پی ): چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ افتخار علی سہو کی زیر صدارت صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا 45واں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ہیلتھ اور فارسٹ سیکٹرز کی 6ترقیاتی سکیموں کیلئے 8ارب روپے سے زائد فنڈز منظور کئے گئے۔بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال کی ری ویمپنگ کیلئے 2ارب 56لاکھ نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ او پی ڈی کی ری ویمپنگ کیلئے 63کروڑ 27لاکھ لیڈی ایچیسن ہسپتال او پی ڈی کی ری ویمپنگ کیلئے 51کروڑ 6لاکھ منظور کئے گئے۔علامہ اقبال ہسپتال او پی ڈی کی ری ویمپنگ کیلئے 1ارب 27کروڑ 47لاکھ لاہور چڑیا گھر کی ری ویمپنگ کیلئے 1ارب 87کروڑ 38لاکھ سفاری پارک کے ماسٹر پلان پر عملدرآمد کیلئے 2ارب 59کروڑ 79لاکھ کی منظوری دی گئی ۔
اجلاس میں سیکرٹری وائلڈ لائف اور ڈی جی وائلڈ لائف کی شرکت ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی شریک ہوئے۔











