لاہور،16جنوری(اے پی پی):پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2023-24کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 42ویں اجلاس میں مختلف سیکٹر زکی 10ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 11ارب 94کروڑ 16لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔
اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو نے کی۔
) ای ایس، لاہورصوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں گجرات میں عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے پرانے بلاک کی ری ویمپنگ کیلئے 76کروڑ 99لاکھ 98ہزار روپے، ڈی ایچ کیو سرگودھا ہسپتال کے پرانے بلاک کی ری ویمپنگ کیلئے 82کروڑ 70لاکھ 45ہزار روپے، رحیم یار خان، گوجرانوالہ، سرگودھا، راولپنڈی کے پرانے بلاکس کی ری ویمپنگ کیلئے 1ارب 9کروڑ 69لاکھ 70ہزار روپے، ڈی ایچ کیو ہسپتال فیصل آبادکے پرانے بلاک بشمول پیڈیاٹرک، ایمرجنسی وارڈ،گائنی وارڈ نیورو سرجری وارڈ اور میڈیکل وارڈ کی ری ویمپنگ کیلئے 70کروڑ 26لاکھ 63ہزار روپے، چلڈرن ہسپتال ملتان کی او پی ڈی اور ایمر جنسی کی ری ویمپنگ کیلئے 54کروڑ 25لاکھ 30ہزار روپے، نشتر ہسپتال ملتان کی او پی ڈی اور ایمرجنسی بلاکس کی ری ویمپنگ کیلئے 70کروڑ 13لاکھ 18ہزار روپے، ہیلتھ کونسل ٹریڈیشنل موڈ کے تحت سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ماتحت ہسپتال کی اپ گریڈیشن کیلئے 3ارب 68لاکھ 49ہزار روپے، پروگرام امپلیمنٹیشن یونٹ کے قیام کیلئے 78کروڑ 54لاکھ 45ہزار روپے، پنجاب سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز پلس پروگرام کیلئے 50کروڑ روپے اور لٹریسی سیکٹر کی بی ای سی ایس اینڈ این سی ایچ ڈی سکیم کیلئے 3ارب 87لاکھ 82ہزار روپے شامل ہیں۔
اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ مظفر خان سیال سمیت چیف اکانومسٹ پی اینڈ ڈی، محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔