اسلام آباد، 31 (اے پی پی):2024 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون چترال اپر اورچترال لوئر میں ووٹروں کی کل تعداد تین لاکھ تیرہ ہزار پانچ سو انسٹھ ہے۔اس میں مرد ووٹروں کی تعداد ایک لاکھ انہتر ہزار ایک سو اکیانوے ہے جب کہ خواتین ووٹروں کی تعداد ایک لاکھ چوالیس ہزار تین سو ستاون ہے۔
ان ووٹروں کے لئے حلقہ کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر تین سو بارہ پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں تین خواتین کے لئے اور تین مردوں کے لئے مخصوص ہیں جبکہ باقی تین سو چھ پولنگ سٹیشنز میں مردوں کے لئے الگ اور خواتین کے لئے الگ الگ پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔
حلقے میں پولنگ بوتھ کی تعداد مجموعی طور پر آٹھ سو سڑسٹھ ہے جن میں چار سو پچھتر مردوں کے لئے اور تین سو بیانوے خواتین کے لئے ہیں۔