عام انتخابات 2024؛ اسلام آباد  کے حلقہ این اے 47کی صورت حال

10

اسلام آباد،31 جنوری(اے پی پی) : عام  انتخابات 2024 کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد  کے حلقہ این نے47میں ووٹروں کی کل تعداد 433200 ہے ، اس میں مرد ووٹروں کی تعداد 227175ہے جب کہ خواتین ووٹروں کی تعداد 206025ہے ۔

ان ووٹروں کے لیےحلقہ کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 387 اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں 166خواتین کے لیے اور 166ہی مردوں کے لئے مخصوص ہیں جبکہ باقی 55پولینگ سٹیشنز میں مردوں کے لئے الگ اور خواتین کے لیے الگ الگ پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔

حلقے میں پولنگ بوتھ کی تعداد مجموعی طور پر 1272ہے جن میں 662مردوں کے لئے اور610خواتین کے لیےہیں۔