عام انتخابات 2024؛ کراچی میں انتخابی مہم زور شور سے جاری

0

کراچی، 31 جنوری (اے پی پی ): الیکشن کمیشن کی جا نب سے عام انتخابات 2024 کے اعلان کے بعد جیسے جیسے انتخابات کے دن نزدیک آرہے ہیں کراچی کے تمام علا قوں میں انتخابات میں حصہ لینے والی سیا سی جما عتوں کی انتخابی سر گرمیاں تیز تر ہو تی جا رہی ہیں۔

کرا چی کے تمام حلقو ں کو سیا سی جما عتیں اپنے اپنے پارٹی فلیگز سے سجا نے میں مصروف ِ عمل ہیں اور شہر بھر میں ریلیوں اور کا رنر میٹینگز کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں سیا سی جما عتیں اپنا اپنا انتخابی منشور عوام کے سامنے پیش کر رہی ہیں۔

انتخا با ت میں حصہ لینے والے امید وار اپنے اپنے حلقے کی عوام سے ملاقاتیں کر رہے ہیں اور اپنے لیئے ووٹ حاصل کر نے کی تر غیبی مہم چلا رہے میں۔