اوکاڑہ،30 جنوری(اے پی پی ):آٹھ فروری کو منعقد ہونے والے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی دو سو چھیاسٹھ عام نشستوں اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی پانچ سو ترانوے نشستوں پر اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ چکی ہیں اور ملک بھر کی طرح قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 136 میں بھی بھرپور جوش و خروش نظر آرہا ہے ۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 136 سے جنرل الیکشن 2024 کے لیے کل 19 امیدوارحصہ لے رہے ہیں جبکہ کل ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 8 ہزار 8سو 96 ہیں جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 2لاکھ 71 ہزار 55 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 2لاکھ 37 ہزار 8 سو 41 ہیں جو اپنا حق رائےدہی استعمال کریں گے۔