قدیم جاپانی سیرامکس کی گھریلو اور سجاوٹی اشیا ء کی نمائش کا انعقاد

21

 

کراچی،26 جنوری (اے پی پی ):تخلیق ِ آدم مٹی سے کی گئی گو یا انسان کا مٹی سے تعلق ازل سے ہے،  روئے زمین پر آبادکا ری کے بعد مٹی سے یہ تعلق ارتقائی مراحل طے کرتا ہوا، اس شعور کی اُس منزل تک پہنچا کہ جہاں اُسے اپنے رہنے کے لیئے سائیبا ں بنا نے اور دیگر ضروریا تِ زندگی کی اشیا ء مثلا ًکھا نے پینے کے بر تن ، گھر یلو سجا وٹ کی اشیا ء وغیرہ تیا ر کرنے کا ادراک حاصل ہوا ، اور اس کے لیئے انسان نے مٹی کا ہی ا نتخاب کیا جن کی با قیا ت ہمیں  قدیم مصری ، یو نا ئی ، سمررہ ،مشرق بعید گندھا رہ اور مو ئن جودڑو کی تہذیبوں میں ملتی ہیں ۔

کراچی میں پاکستان جا پان کلچرل ایسو سی ایشن سندھ اور اسٹیٹ بینک آف پا کستان کے اشتراک سے قدیم جا پانی سیرامکس کی گھریلو اور سجا وٹی اشیا ء کی نما ئش کا انعقاد کیا گیا جسے میں 80 سے زائد نمائشی اشیاء رکھی گئی تھی ، جا پان کے اس قدیم ہنرکو  یا کے شیمے کہا جا تا ہے جس کے اثار چو تھی اور پا نچوی صدی کے جا پان میں پائے جا تے ہیں۔

اس موقع پر نما ئش میں نہ صرف قدیم یا کے شیمے پوٹری رکھی گئی ہے بلکہ قدیم ٹکنیک اور کنٹیمپیرری آرٹ کے امتزاج سے ڈھا لے گئے نا در اور دیدہ زیب فن پا رے مو جو د ہیں جنہیں نما ئش کے شرکا ء نے دلچسپی سے دیکھا اور اس فن کو سراہا ۔

اس مو قع پر شیگی یو کی اتاکا  کا کہنا تھا کہ یہ جا پانی ٹریول نمائش ہے  جو کہ ہر سال پاکستان لائی جاتی ہے  اس کا مقصد پاکستان میں جا پانی ثقافت کو متعارف کروانا اور دونوں ممالک کے عوام کے ما بین روابط کو فروغ دینا ہے ۔

یا کے شیمے نما ئش 7 فروری تک اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے  میوزیم میں جا ری رہے گی اور اس کے ساتھ ساتھ ظروف سازی ، خطاطی اور اوری گامی جیسے جا پانی فنو ن کے حوالے سے لیکچرز اورسمینارز  کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔