مسلح افواج نے پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کو چیلنج کرنے والے عناصر کو بھرپور جواب دیا ، جان اچکزئی

10

کوئٹہ۔ 19 جنوری (اے پی پی):نگران صوبائی وزیر اطلاعات  بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ مسلح افواج نے پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کو چیلنج کرنے والے عناصر کو بھرپور جواب دیا ۔.

یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز کو ئٹہ میں سول سیکرٹریٹ میں پر یس کانفرنس سے خطا ب کر تے ہو ئے کہی۔ نگران صو بائی و زیر جان اچکزئی نے کہا کہ پوری قوم اور خاص کر اہل بلو چستان پاک فوج کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرا س ایکشن سے بھارت کی دہشت گردی کا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا۔مزید علیحدگی پسند جلد قومی دھارے میں آنے والے ہیں۔

 انہو ں نے مزید کہا کہ ہم بار بار کہہ رہے تھے کہ مسنگ پرسنز کا مسئلہ حل ہورہا ہے ۔ پاکستانی عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش  بے نقاب ہوگئی ہے۔ایران میں مرنے والے دہشتگردوں کے لواحقین اسلام آباد کے کیمپ میں موجود ہیں۔