اسلام آباد، 31 دسمبر( اے پی پی): نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے معاشرے میں رواداری اور ہم آہنگی کی ثقافتی اقدار کے فروغ کے لیے ملک میں سینما گھروں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔
بات انہوں نے بدھ کو یہاں پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے)میں قازقستان کے سفارتخانہ کی جانب سے قازخ فلم “قازق جانتے۔ڈائمنڈ سوارڈ” کی سکریننگ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں نگران وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ نے شرکت کی۔ س موقع پر پاکستان میں قازقستان کے سفیر ایچ ای یرژان کستافین کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل پی این سی اے محمد ایوب جمالی بھی موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے قازق سفیر کو وزارت اطلاعات و نشریات اور اس سے منسلک محکموں کے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
وزیر ثقافت جمال شاہ نے کہا کہ یہ واقعی ایک تعلیمی فلم تھی، جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ عزت، یکجہتی اور وقار ہر چیز سے بالاتر ہے، اسکے علاوہ اس فلم کی نمائش پاکستان اور قازقستان کے درمیان بڑھتے ہوئے ثقافتی اور باہمی تعاون کی عکاسی کرتی ہے۔
وزیر ثقافت نے خطے کے بھرپور ثقافتی ورثے اور دلکش مناظر کو تسلیم کرتے ہوئے ثقافتی تبادلوں کی بنیادی اہمیت پر زور دیا اور دوطرفہ ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے فلم اور سینما میں تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
قازقستان کے سفیر نے پاکستان میں اپنے ملک کی فلموں کی نمائش میں حکومتی تعاون کو سراہتے ہوئے موقع پر موجود شرکاءکو،اس وقت کے لوگوں کی زندگی،قازق خانات کی تشکیل کے جغرافیائی سیاسی حالات کے ساتھ ساتھ ملبوسات اور جنگ کے مناظر کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔