اسلام آباد،30 جنوری(اے پی پی):ملک کے بالائی اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کے باعث سردی میں اضافہ ہو گیا ہے۔
سب سے زیادہ بارش مظفرآباد میں 10، گڑھی دوپٹہ ، بالاکوٹ، مالم جبہ، 04، کاکول 03، سیدو شریف ، کوئ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ مالم جبہ میں 02 انچ برفباری بھی ریکارڈ ہوئی ہے۔
آئندہ دو روز کے دوران بھی ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری اور بارش کا خدشہ ہے،محکمہ موسمیات نے شہریوں اور سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
منگل کے روز ملک کے دیگر بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہے گا۔ پنجاب اور بالائی سندھ کے بعض میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی دھند چھائی رہے گی۔
آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق کالام میں منفی 07، گوپس منفی05 ، اسکردو منفی04 اورراولاکوٹ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اے پی پی/قرۃالعین/نورین