ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید دھند،شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

42

اسلام آباد،08 جنوری(اے پی پی):رواں ہفتے کے دوران پنجاب،خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہیں گے، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

پیر کو ملک کے بیشتر مغربی اور بالائی علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہے گا، تاہم شمالی بلوچستان اورمغربی خیبرپختونخوا میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔اس دوران رات میں بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بوندا باندی/ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند/ سموگ چھائے رہے گی۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا۔اسلام آباد، پنجاب، بالائی سندھ اورخیبر پختونخوا کے میدانی علاقے شدید دھند /سمو گ کی لپیٹ میں رہے۔ تاہم بلوچستان میں بعض مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔

 سب سے زیادہ بارش  پسنی، سبی 10 اور سمنگلی میں 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔  زیارت میں 03 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔

آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت  کے مطابق لہہ میں منفی 11،اسکردومنفی 09،کالام منفی 06، گلگت، گوپس منفی 05،سرینگر منفی 04، ہنزہ، چترال اور استور میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔