اسلام آباد،19 جنوری(اے پی پی):آئندہ چندروز کے دوران پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھندکی لپیٹ میں رہیں گے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ شدید دھند کے باعث پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے کم رہیں گے۔
جمعه کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق لہہ میں منفی 12، اسکردومنفی09 ،کالام ،گلگت ، استورمنفی 06،سری نگر منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔