اسلام آباد،09 جنوری(اے پی پی):رواں ہفتے کے دوران پنجاب،خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
منگل کے روز ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا ۔ پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند/ سموگ چھائے رہے گی۔ شدید دھند کے باعث پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرات معمول سے قدرے کم رہیں گے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ پنجاب، بالائی سندھ اورخیبر پختونخوا کے میدانی علاقے شدید دھند /سمو گ کی لپیٹ میں رہے۔ تاہم جنوبی پنجاب اور شمالی بلوچستان میں بعض مقا مات پر ہلکی بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش پنجاب میں رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان 02، بلوچستان میں بارکھان میں 02ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔
آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق لہہ،اسکردو میں منفی 08،گوپس، کالام منفی 06، گلگت منفی 05،استور منفی 04، دیر اور ژوب میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔