لاہور 15جنوری( اے پی پی ) فارن فنڈڈ پراجیکٹس کا جائزہ اجلاس چیرمین پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو نے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ پنجاب میں جاری تمام فارن فنڈڈ پراجیکٹس کے پراجیکٹ ڈائریکٹرز نے اجلاس میں شرکت چیرمین پی اینڈ ڈی نے تمام فارن فنڈڈ پراجیکٹس پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور کہا کہ فارن فنڈڈ پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ،شفافیت اور میرٹ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔ منصوبوں کی بروقت تکمیل کی راہ میں حائل روکاوٹیں مشاورت سے دور کی جائیں گی،فنڈز کی فراہمی کی راہ میں حائل روکاوٹوں کو دور کر نے کیلئے جلد سیکرٹری فنانس سے بات کروں گا ۔ افتخار علی سہو نے کہا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پراجیکٹ ڈائریکٹرز کو تعریفی اسناد اور کیش انعام دیا جائے گا ۔ چیف سیکرٹری پنجاب کی مشاورت سے بہترین کارکردگی کا انتخاب خصوصی کمیٹی کریگی۔