موٹر وے پر گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، پولیس نے بروقت کارروائی سے قابو پا لیا

13

 

اسلام آباد ، 27 جنوری (اے پی پی): چکدرہ ٹال پلازہ کے قریب بارات کی گاڑی میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی، موٹروے پولیس نے آگ بجھانے والے آلات سے گاڑی کو جلنے بچا لیا۔

 موٹر وے پولیس ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق بارات صوابی سے سوات جارہی تھی کہ اس میں آگ بھڑک اٹھی اور پٹرولنگ افسران نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسافروں کو بروقت گاڑی سے باہر نکال لیا۔ دولہے اور باراتیوں نے موٹروے پولیس کی جرات و بہادری کو سراہا اور اس برقت کارروائی کی حوصلہ افزائی کی۔