نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے کویتی کمپنی اینرٹیک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبداللہ ال موتیری کی ملاقات

14

 

اسلام آباد،23جنوری (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے کویتی کمپنی اینرٹیک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبداللہ ال موتیری نے منگل کو ملاقات کی۔ملاقات میں نگران وزیراعظم نے اینرٹیک جیسی بین الاقوامی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا،پاکستان میں توانائی، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کی لا محدود استعداد موجود ہے۔