نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا سفاری زو کا تفصیلی دورہ، پراجیکٹ کی جلد تکمیل کے لئے ضروری ہدایات دیں

32

لاہور22جنوری:( اے پی پی )نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سفاری زو کا تفصیلی دورہ کیا۔سفاری زو کی اپ گریڈیشن کا کام تیز شارک سمیت نئے جانوروں و پرندوں کا اضافہ ہو گا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے انفارمیشن سنٹر کی تعمیر، شیروں،برڈز و دیگر جانوروں کو رکھنے کے لیے مختص جگہ کا معائنہ کیا۔

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے زیر تعمیر سالٹ رینج کا بھی جائزہ لیا اور سفاری زو پارک کے داخلی دروازے کو دلکش اور عالمی معیار کا بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ سفاری زو پارک میں نائٹ سفاری کا آغاز ہو گا،تمام حفاظتی انتظامات عالمی معیار کے مطابق ہوں گے نئے جانور بچوں کی دلچسپی کا باعث بنیں گے۔

 وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے پراجیکٹ کی جلد تکمیل کے لئے ضروری ہدایات دیں۔ سیکرٹری تعمیرات و مواصلات اور سیکرٹری جنگلات نے منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی سیکرٹریز جنگلات، لائیو سٹاک، تعمیرات و مواصلات، کمشنر لاہور، سی سی پی او لاہور،چیئرمین پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر فرقد عالمگیراور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھےیل پراجیکٹ کا کئی مقامات پر معائنہ کیا اور پیش رفت کا جائزہ لیا۔