نگران وزیرِ اعظم سے ڈیووس میں کوکاکولا کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی ملاقات ، بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے سازگار ماحول پر تبادلہ خیال

21

ڈیووس،17جنوری (اے پی پی):نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے ڈیووس میں کوکاکولا کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جیمز کوئنسی نے ملاقات کی اور پاکستان میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے قیام اور اس کے اقدامات کی بدولت بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے  فراہم کردہ سازگار ماحول پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں وزیرِاعظم نے پاکستان میں حکومت کی جانب سے کاروبار و سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ وزیرِاعظم نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے قیام اور اس کے اقدامات کی بدولت بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے فراہم کئے گئے سازگار ماحول پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔