نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کی مرحوم صحافی پرویز شوکت کیلئے منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں شرکت،خراجِ تحسین پیش

11

اسلام آباد،31 دسمبر(اے پی پی): نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے بدھ یہاں مرحوم صحافی پرویز شوکت کی یاد میں منعقد تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی۔

وزیراطلاعات اور تعزیتی ریفرنس میں موجود سیکرٹری انفارمیشن شاہیرہ شاہد نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرحوم کی صحافت کیلئے کی گئی خدمات پر انکو خراجِ تحسین پیش کیا۔

صحافیوں کے حقوق کےلئے جدوجہد کرنے والے پرویز شوکت ایک مایہ ماز سینئر صحافی اور پی ایف یو جے کے صدر بھی تھے۔  تعزیتی ریفرنس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے صحافیوں، سیاستدانوں اور مختلف شعبئہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شرکاء کی ایک کثیر تعداد  نے شرکت کی اور مرحوم کی صحافتی جدوجہد کو سراہتے ہوئے انکے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔