سبی،26 جنوری (اے پی پی):نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی ایک روزہ دورے پر سبی پہنچے جہاں انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال سبی کا دورہ کیا۔اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ نے ڈی ایچ کیو میں قائم میر حضور بخش ڈومکی ڈائیلاسز یونٹ اور امراض اطفال کے نئے وارڈ کا بھی افتتاح کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبوں کا تفصیلی دورہ کیا۔
نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ عوام کو سرکاری سطح پر صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں ڈائیلاسز سینٹر کے قیام سے امراض گردہ میں مبتلا مریضوں کو مقامی سطح پر علاج معالجے کی معیاری سہولیات میسر آسکیں گی اور امراض اطفال کی معیاری طبی سہولیات مقامی سطح پر ہی دستیاب ہوں گی۔