کوئٹہ، 23 جنوری (اے پی پی):نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر جمالی نے بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین پبلک سروس کمیشن عبداسالک خان سے ملاقات کی ۔
ملاقات میں باہمی آمور کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ،ملاقات کے دوران نگران وزیر داخلہ محمد زبیر جمالی کا کہنا تھا کہ کمیشن کی میرٹ پر بھرتیاں ملک کی ترقی کا ضامن ہوتی ہیں اور آج کے دور میں جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی بلوچستان کے نوجوان کیلئے نہایت ضروری ہے۔
محمد زبیر جمالی کا مزید کہنا تھا کہ کمیشن بہت بہترین انداز میں اپنے خدمات سر انجام دے رہی ہیں میری جانب سے کمیشن مبارکباد کی مستحق ہیں ملاقات میں چیرمین پبلک سروس کمیشن عبداسالک خان نے کہا کہ بلوچستان کے تمام طلباء میرے لیے برابر ہیں جو محنت کرے گا وہ آگے آئے گا۔