کوئٹہ، یکم جنوری(اے پی پی):نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر جمالی نے سرحدی اضلاع ایران بارڈر میں راہداری مینجمنٹ سسٹم ( آر ایم ایس) کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی نگران وزیر داخلہ نے باقاعدہ مینجمنٹ سسٹم (آر ایم ایس )کا افتتاح کیا۔
تقریب میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم،کمشنر کوئٹہ حمزہ شفاقت، سپیشل سیکرٹری داخلہ عبدالناصر دوتانی ،کمشنر مکران ڈویژن سعید جمالی و دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنر نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم اور سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اایاز مندوخیل کی راہداری ایپ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ دیتے ہوئے متعلقہ حکام نے کہا کہ محکمہ داخلہ اورآئی ٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے پاک ایران بارڈر 5اضلاع میں راہداری کو کمپیوٹرائزڈ کیا گیا، ایپ سے دونوں ممالک میں امدروفت کرنیوالوں کا ڈیٹا ون کلک پر ہوگا جبکہ سائلین اپنا ڈیٹا موبائل ایپ پر بھی اپ لوڈ کر سکیں گے۔
اس موقع پر نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر جمالی نے کہا کہ اس ایپ سے سائلین کوآمدو رفت کی مد میں آسانی فراہم ہوگی جبکہ ایپ کے قیام کا مقصد مستند ڈیٹا بیس اور پیپر لیس ورکنگ ہے اور اس ایپ سے شہری گھربیٹھے آن لائن ایپ کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔











