اسلام آباد، 30 جنوری(اے پی پی ): وزیر داخلہ و تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ وفد نے ڈاکٹر گوہر اعجاز کو وزیر داخلہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر گوہر اعجاز کی بحیثیت وزیر داخلہ وتجارت تقرری پوری کاروباری برادری کیلئے باعث اعزاز ہے۔
اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے۔ اسلام آباد 5 بلین ڈالر کی برآمدات کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،۔ اسلام آباد سے آئی ٹی، جواہرات اور پھولوں کی برآمدات کے مواقع موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری مل کر پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے،۔اسلام آباد کی کاروباری برادری اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داریاں بھی نبھائے اور شہریوں کی فلاح وبہبود میں اپنا کردار ادا کرے،۔ دونوں چیمبر مل کر نا صرف برآمدات بڑھائیں بلکہ سماجی ترقی کے لیے بھی بھرپور کام کریں۔
وفد نے وزیر داخلہ و تجارت کو کاروباری برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا،۔ وفد کی وزیر داخلہ وتجارت کو ملک کی ترقی اور عوام کی فلاح وبہبود میں بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی۔