نگران وفاقی وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارت ایف بی آر میں اجلاس

35

 اسلام آباد،19 جنوری(اے پی پی ): نگران وفاقی وزیر برائے خزانہ،محصولات و اقتصادی امور ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے متعلق اہم اجلاس آج ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہواجس میں ایف بی آر سے متعلق امور پرتفصیلی بحث ہوئی۔ اجلاس میں وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے اہم افسران کے علاوہ متعلقہ شعبوں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔