نگراں وزیر اعلیٰ  میر علی مردان خان ڈومکی کا  آل سندھ بلوچستان چیف منسٹر فٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح  

27

سبی،26جنوری(اے پی پی):نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے آل سندھ بلوچستان چیف منسٹر فٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ۔

نگراں وزیر اعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے آل سندھ بلوچستان فٹ بال میچ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کھیلوں اور کھلاڑیوں کی سرپرستی جاری رکھتے ہوئے ان کی ہر میدان میں حوصلہ افزائی کرے گی ،کھیل اور تعلیم کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔

 نگراں وزیر اعلیٰ میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ کھیل، آرٹ، لٹریچر اور دیگر فنون لطیفہ مزاج اور شخصیت میں ٹیم ورک، مقابلے اور مسابقت کی آبیاری کرتے ہیں،طلبا و طالبات کی اچھی صحت کیلئے ان کا کھیلوں سے وابستہ رہنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ باصلاحیت اور صحت مند جوان ہی اپنی اور ملک و قوم کی ترقی کو یقینی بناسکتے ہیں۔

 نگراں وزیر اعلیٰ  میر علی مردان خان ڈومکی نے آل سندھ بلوچستان فٹبال ٹورنامنٹ کے انعقاد پر میں تمام آرگنائزر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔